• 19 مئی, 2024

ہمارا جلسہ سالانہ

مہماں مسیح کے ہیں خدا کے حبیب ہیں
مہمان و میزبان سبھی خوش نصیب ہیں

اک عالمِ سرور میں کٹتے ہیں رات دن
دنیا سے دور ہٹ کے خدا کے قریب ہیں

ہونٹوں پہ مسکراہٹیں بازو کھلے ہوئے
چاہت چھلک رہی ہے ادائیں عجیب ہیں

سایہ فگن ہے ذکرِ الٰہی کا رنگ و نور
جادو بیان سارے مقرر خطیب ہیں

پہلو سے کھینچ لیتے ہیں دل سامعین کا
نغمہ سرا یہ جادو بیاں عندلیب ہیں

سب سچے احمدی ہیں خدا کے حصار میں
آفات گو شدید ہیں بے حد مہیب ہیں

آقا کی اک جھلک سے ہوا جشن کا سماں
دنیا کے سارے دردوں دکھوں کے طبیب ہیں

’دل دے کہ ہم نے اُن کی محبت کو پا لیا‘
دل کے معاملات عجیب و غریب ہیں

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

آج کی دعا