صبح شام کی دعا
حضرت ابّانؓ اپنے والد حضرت عثمان غنیؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص یہ دُعا روزانہ صبح یا شام تین مرتبہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اسے اُس روز یا اُس رات کو کسی بھی ناگہانی بلا سے محفوظ رکھتا ہے۔ حضرت ابّانؓ کو بعد میں فالج ہو گیا تھا اس کے بعد انہوں نے یہ حدیث سنائی تو ایک شخص نے تعجب سے آپ کی بیماری پر نظر کی تو آپؓ فرمانے لگے خدا کی قسم!یہ روایت سُنا کرنہ مَیں نے حضرت عثمانؓ پر جھوٹ باندھا ہے اور نہ حضرت عثمانؓ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا البتہ ایک روز میں غصّے میں تھا اور یہ دُعا پڑھنی بھول گیا۔ اتفاق سے اُسی روز مجھ پر فالج کا حملہ ہو گیا اور یوں میرے یہ دُعا نہ پڑھنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ تقدیر پوری کر دی۔
بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِیْ السَّمَاءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
(ابو داؤد کتاب الادب )
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ دُعا کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین اور آسمان میں نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ بہت سننے والا ہے اور جاننے والا ہے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ111-112)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)