ترجمہ قرآن سیکھنے کی کوشش کرو
واقفین نو کے ساتھ ایک کلاس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے واقفین سے فرمایا کہ جب تلاوت کر رہے ہو تو اس کا مطلب بھی سمجھنے کی کوشش کرو۔ روزانہ قرآن کریم کا ایک رکوع ترجمہ کے ساتھ تلاوت کرو۔ لفظی ترجمہ بھی الاسلام ویب سائٹ پر موجود ہے۔ کچھ پارے تو ہیں باقی بھی جلد آ جائیں گے۔ پس ترجمہ قرآن کریم سیکھنے کی کوشش کرو تاکہ آپ کو سمجھ آئے کہ اللہ تعالیٰ آپ سے کیا چاہتا ہے۔ کیا احکامات ہیں۔مذہب پر عمل کرنے کی کیا ہدایات ہیں۔ ٹھیک ہے بس یہ دو باتیں ہمیشہ یاد رکھو۔
(دورہٴ امریکہ 2022ء رپورٹ مکرم عبد الماجد طاہر قسط17 صفحہ6 الفضل آن لائن لندن)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)