بیعت کی تکرار
بعض دفعہ احباب حضرت مسیح موعودؑ سے یہ مسئلہ پوچھتے تھے کہ جب آدمی ایک دفعہ بیعت کر لے تو کیا یہ جائز ہے کہ اگر پھر کبھی بیعت ہورہی ہو تو وہ اس میں بھی شریک ہوجائے۔ حضورؑ فرماتے تھے کہ کیا حرج ہے؟
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اکثر دوست دوبارہ سہ بارہ بلکہ کئی بار بیعت میں شریک ہوتے رہتے اور بیعت چونکہ توبہ اور اعمال صالحہ کے عہد کا نام ہے اس لئے بہر حال اس کی تکرار میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔
(سیرت المہدی روایت نمبر 996)
(مرسلہ: امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)