• 4 مئی, 2024

جب اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کے ذریعے دعا کی جاتی ہے

عبد اللہ بن بریدہ اسلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، نبی کریمﷺ نے ایک شخص کو ان الفاظ میں دعا کرتے ہوئے سنا کہ اے اللہ!میں تجھ سے مانگتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو ایک ہے، بے احتیاج ہے، نہ تو نے کسی کو جنا اور نہ توجنا گیا۔ اور نہ تیرا کبھی کوئی ہمسر ہوا۔ راوی کہتے ہیں پھر آنحضور ﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اس (شخص) نے اللہ تعالیٰ سے اس کے اسم اعظم کے ذریعے دعا کی ہے، جب اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کے ذریعے دعا کی جاتی ہے تو وہ قبول کرتا ہے اور جب اسم اعظم سے مانگا جاتا ہے تو وہ دیتا ہے۔

(سنن ترمذی کتاب الدعوات۔ باب ماجاء فی جامع الدعوات عن رسول اللّٰہ ؐحدیث: 3475)

پچھلا پڑھیں

اعلان دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 فروری 2022