• 17 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

مشورہ لینا اور مشورہ دینا سنتِ انبیاء ہے

مشورہ لینا اور مشورہ دینا سنتِ انبیاء ہے۔ اس لئے جب کوئی ہم سے مشورہ مانگے تودیانت داری سے مخلصانہ مشورہ دینا چاہئے اوراگر جس بارے میں مشورہ لیا جا رہا ہو اس بارے میں ہمیں مہارت نہ ہویا پوری طرح سے شرح صدر نہ ہو تو مشورہ نہ دیں بلکہ کسی ایسے شخص کی طرف بھیج دیں جو ایسے بھائی بہن کی صحیح رنگ میں مدد کرسکے۔ غلط مشورہ بد دیانتی کے زمرے آتا ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا ہے کہ: ’’جس سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے۔‘‘

(صحيح بخاري، كتاب الآداب، باب الحذر والتأني في الأمور)

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

اعلان دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 فروری 2022