• 15 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ماحولیاتی آلودگی

اس وقت ماحولیاتی آلودگی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ آلودگی نے فضا میں گرین ہاؤس گیسیس کا انتہائی خطرناک ماحول دنیا میں بنا دیا ہے۔ ہرشہری کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں یہ جائزہ لینا چاہیے کہ کہیں ہم اپنی ضرورت سے زائد گروسری اور دیگر استعمال کی اشیاء تو نہیں خرید رہے۔ آج کل زندگی کی تعیشات کی انتہا کے باعث ہر چیز وافر مقدار میں لائی جاتی ہے چاہے استعمال ہو یا نہ ہو اور بعد میں وہ بےشک کوڑے کے ڈھیر پر منتج ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی دنیا میں ہر چیز کے لیےقدرت کی طرف سے Recycling کا خود کار نظام موجود ہے، مگر انسان ایسا نہ کر کے اپنے لیے مشکلات کا سامان کر رہا ہے اور فطرت کے نظام میں خلل ڈال کر شایدیہ سمجھا جا رہاہےکہ خدا کی دنیا ہے خود ہی ٹھیک کر دے گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا وَ لَا تُسۡرِفُوۡا اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡرِفِیۡنَ (الاعراف: 32) ترجمہ: اے ابنائے آدم! کھاؤ اور پیو لیکن حد سے تجاوز نہ کرو۔ یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

زندگی آسان بنائیے فطرت کے سادہ اور آسان اصول اپناکر زائد از ضرورت اشیاء کو ضرورت مندوں میں تقسیم کریں، بنیادی ضروریات اور کھانے پینے کی اشیاء کو ضائع ہونےسے بچائیں کہ اللہ تعالیٰ اسراف کو ناپسند کرتا ہے۔ ماحول دوست بن کر رہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اور زندگی کوصحیح معنوں میں ایک نعمت سمجھ کر گزاریں۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

اسکاٹ لینڈ میں جماعت احمدیہ کا قیام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مارچ 2022