رسول کریم ؐ نے فرمایا:روزے اور قرآن، قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے۔ روزے کہیں گے کہ اے میرے رب! میں نے بندے کو دن کے وقت کھانے پینے اور خواہشات سے روکا۔ پس اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ اور قرآن کہے گا کہ میں نے اسے رات کو نیند سے روکے رکھا۔ پس اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ ان دونوں یعنی روزے اور قرآن کی سفارش قبول کی جائے گی۔
(مسنداحمد، كتاب مسند المكثرين من الصحابة، باب مسند عبدالله بن عمرو)