رمضان المبارک کی آمدآمد ہے۔ احباب و خواتین اس ماہ تلاوت قرآن کریم کثرت سے کریں۔ تلاوت قرآن کریم کرتے وقت بعض مسنون کلمات کو مدّنظر رکھنا ضروری ہے۔ جو ذیل میں دیئے گئے ہیں۔ قرآن کریم پڑھتے وقت اس کو مدّنظر رکھیں۔جزاکم اللہ
(ایڈیٹر)
1۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّينَ
(الفاتحہ:7)
آمین۔
ترجمہ: اے اللہ میری دعا قبول فرما۔
(قرآن کریم میں جہاں کہیں دعائیہ کلمات آئیں وہاں ’’آمین‘‘ کہنا چاہئے)
2۔ فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
(البقرہ:19)
رَبِّ اغْفِرْلِی اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الحَمد
ترجمہ:اے میرے رب میرے گناه معاف فرما۔ اے اللہ جو ہمارا رب ہے تمام حمد تیرے لئے ہے۔
3۔ شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ
(آل عمران:19)
وَ أَنَا أَشْهَدُ اَنَّكَ أَیْ رَبِّ وَانَا أَشْهَدُبِہٖ
ترجمہ: اور میں گواہی دیتاہوں کہ تو میرا رب ہے۔
4۔ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا
(بنی اسرائیل:112)
اَللّٰہُ اَکْبَرُ
یا
تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ لَا یَمُوْتُ
(تفسیرابن کثیرعربی جلد3 ص70)
ترجمہ:اللہ سب سے بڑا ہے۔
یا
ترجمہ:میں اس ذات پر جو زندہ ہے جس پرموت وارد نہیں ہوتی توکل کرتا ہوں۔
(جہاں کہیں اللہ تعالیٰ کی بڑائی اور تکبیر کا ذکر ہو وہاں ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہنا چاہئے)
5۔ مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰہِ
(الفتح:30)
ﷺ
یعنی الله تبارک وتعالیٰ کی سلامتی ہو محمدؐ پر اور آپؐ کی آل پر۔
6۔ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ
(الرحمٰن)
لَا بِشَیءٍمِّن نِعمَتِکَ رَبَّنَا نُکَذِّبُ فَلَکَ الحَمدُ
(ترمذی ابواب التفسیر سورۃالرحمٰن)
ترجمہ:اے ہمارے رب! ہم تیری نعمتوں میں سے کسی چیز کی بھی تکذیب نہیں کرتے تمام حمد تیرے لئے ہے۔
7۔ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ
(الواقعہ:60)
8۔ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ
(الواقعہ:65)
9۔ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ
(الواقعہ:70)
10۔ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔوۡنَ
(الواقعہ:73)
بَلْ اَنتَ یَا رَبِّ۔
ترجمہ: یقیناً اے میرے رب
11۔ فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ
(الواقعہ:97)
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمُ
(تفسیر ابن کثیر جلد4 ص301)
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
(جہاں کہیں تسبیح باری تعالیٰ ہو تو تسبیح کرنا مسنون ہے)
12۔فَمَنۡ یَّاۡتِیۡکُمۡ بِمَآءٍ مَّعِیۡنٍ
(الملک:31)
اَللّٰہُ رَبُّ العٰلَمِین
(تفسیر جلالین جلد3 ص466 مطبع نظام دہلی)
ترجمہ: اللہ سب جہانوں کو پالنے والا ہے۔
13۔وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ
(المزمل:21)
اَسۡتَغۡفِرُاللّٰہَ
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگتا ہوں
(جہاں کہیں بھی استغفار کا ذکر ہو اَسۡتَغۡفِرُ اللّٰہَ کہنا چاہئے)
14۔اَلَیۡسَ ذٰلِکَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ یُّحۡیِۦَ الۡمَوۡتٰی
(القیمۃ:41)
اَللّٰھُمَّ بَلیٰ
(تفسیرابن کثیرجلد4 ص452 عربی مصر)
ترجمہ:ہاں اے اللہ یقیناً
15۔فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَہٗ یُؤۡمِنُوۡنَ
(المرسلٰت:51)
اٰمَنَّابِاللّٰہِ
(الاتقان جلداول عربی صفحہ 106 مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور)
ترجمہ:ہم اللہ پر ایمان لائے۔
16۔یٰلَیۡتَنِیۡ کُنۡتُ تُرٰبًا
(النبا:41)
اَسۡتَغۡفِرُاللّٰہَ
میں اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگتا ہوں
17۔سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّکَ الۡاَعۡلَی
(الاعلیٰ:2)
سُبۡحَانَ رَبّي الأَعلٰى
(جواہرالاحسان تفسیر سورۃالاعلیٰ)
ترجمہ: پاک ہے میرا ربّ جوبلند شان والا
18۔ثُمَّ اِنَّ عَلَیۡنَا حِسَابَہُمۡ
(الغاشیۃ:27)
اللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا
(تفسیرکبیر جلد8 صفحہ478)
ترجمہ:اےاللہ! میرا حساب آسان کر دے۔
19۔فَاَلۡہَمَہَا فُجُوۡرَہَا وَ تَقۡوٰٮہَا
(الشمس:9)
اللّٰهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ ولِيُّهَا وَ أَنْتَ موْلاَهَا
ترجمہ:اے اللہ میرے نفس کوتقویٰ سےآراستہ فرما، اسے پاکیزگی عطا فرما، توسب سے بہتر پاکیزگی عطا کرنےوالا ہے، تو ہی ولی ہے اورتوہی مولیٰ ہے۔
20۔اَلَیۡسَ اللّٰہُ بِاَحۡکَمِ الۡحٰکِمِیۡنَ
(التین:9)
بَلٰى،وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ
(جواہرالاحسان تفسیر سورۃالتین)
ترجمہ: ہاں، اور میں اس بات پر گواہوں میں سے ہوں۔
21۔فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ اسۡتَغۡفِرۡہُ
(النصر:4)
سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي
(بخاری کتاب التفسیر)
ترجمہ: اے ہمارے رب! تو پاک ہےاور سب تعریف تیرے ہی لئے تو ہے۔ تو ہمیں بخش دے۔
22۔ تلاوت کےدوران جہاں جہاں عذاب کا ذکر ہو۔
اَللّٰھُمَّ لَا تُعَذِّبنَا
ترجمہ:اے اللہ!ہمیں عذاب میں مبتلا نہ کرنا۔
23۔جہاں جہاں جنت کاذکرہو۔
اَللّٰھُمَّ أَدْخِلْنَا فِى رَحْمَتِكَ
(الاتقان جلد1 ص106)
ترجمہ: اے اللہ!ہم کواپنی رحمت میں داخل فرما۔
24۔جہاں سجدہ تلاوت ہو، وہاں سجدہ کرنا اور یہ دعا پڑھنی مسنون ہے۔
سَجَدَ لَکَ رُوحِیۡ وَ جَسَدِیۡ و جِنَانِیۡ
(ترمذی ما یقول فی سجود القرآن جلد2صفحہ106)
ترجمہ:اے اللہ! سجدہ کیا تیرے لئے میری روح نے اور میرے جسم نے اور میرے دل نے۔
یہ دعا بھی پڑھی جاتی ہے۔
اَللّٰهُمَّ سَجَدَ لَكَ سَوَادِيۡ وَ خَيَالِيۡ وَ آمَنَ بِكَ فُؤَادِيۡ
ترجمہ: اےاللہ! میرا جسم تجھے سجدہ کرتا ہےاور میرادل تجھ پر ایمان لاتا ہے۔
25۔ قرآن کریم کےاختتام پر ’’دعائےختم القرآن‘‘ پڑھنی مسنون ہے۔ یہ دعا قرآن کریم کے آخرمیں درج ہوتی ہے۔
(فرخ شاد)