رمضان کے آخری عشرہ کے بارہ میں روایات میں آتا ہے:
آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے مہینہ کا ابتدائی عشرہ رحمت ہے اور درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے اور آخری عشرہ جہنم سے نجات دلانے والا ہے۔
(صحیح ابن خزیمۃ کتاب الصیام باب فضل شہر رمضان)
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمر کس لیتے اور اپنی راتوں کو زندہ کرتے۔
(بخاری کتاب فضل لیلۃ القدر باب العمل فی العشر الاواخر من رمضان حدیث نمبر 2024)