حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا جو شخص محض للہ دونوں عیدوں کی راتوں میں عبادت کرے گا اس کا دل ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا جائے گا اور اس کا دل اس وقت بھی نہیں مرے گا جب سب دنیا کے دل مر جائیں گے۔
(ابن ماجہ کتاب الصیام۔ باب فی من قام فی لیلۃ العیدین)