• 25 اپریل, 2024

نعت بحضورﷺ

پیارے نبی کا نام محمدؐ
آپ ہی آقا سید و مرشدؐ

آپ کے ہر اک فعل میں برکت
آل میں برکت قول میں برکت
کتنی مبارک آپ کی آمدﷺ

دنیا بنی بس آپ کی خاطر
آپ ہی اول آپ ہی آخر
سب میں اعلیٰ آپکی مسندﷺ

آپ پہ اتری آخری شریعت
پوری ہوئی اتمام حجت
عالم کُل میں شان احمدﷺ

ایک خدا کی کرنا عبادت
باقی رہے نہ کوئی شراکت
ایک ہی تھا بس آپ کا مقصدﷺ

ایک ہی کلمہ ایک ہی ملت
دور کریں آپس کی نخوت
کہہ گئے آقا میرے سرمدﷺ

صدقہ کر دوں جانِ حزیں میں
لے چل مولیٰ پاک زمیں میں
دل میں محبت آپ کی بیحدﷺ

میرے منؔ کی ایک ہی خواہش
آپ کےدر پہ مل جائے بخشش
بیٹھی رہوں میں زیرِ گنبدﷺ

(منصورہ فضل منؔ۔قادیان)

پچھلا پڑھیں

حقیقی عید

اگلا پڑھیں

خدا کا شکر ادا کرو