• 24 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر37 ، 23 مئی 2020

  • ٹسٹ  شرح کم ، وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ
  • افریقہ میں اینٹی باڈی ٹسٹ کئےجائیں
  • بچے بے یارو مدد گار

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
100,100 39,336 3,102

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 20125
2 مصر 15786
3 الجیریا 7918
4 مراکش 7332
5 نائیجریا 7261

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  3978  مریضوں اور  82اموات کا اضافہ ۔

ٹسٹ  شرح کم ، وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی( IRC) کے مطابق  افریقن ممالک میں ٹسٹ کی شرح کم ہونے کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ موجود ہے ۔ نائیجریا ، چاڈ اور مالی ان ممالک میں سے ہیں جن میں بہت کم ٹسٹ کئے جارہے ہیں ۔

نایجریا  کی آبادی  بیس کروڑ کے قریب ہے جبکہ  کل ٹسٹ چالیس ہزار  ہوئے ہیں ۔چاڈ اور مالی نے بھی   دس لاکھ کی آبادی پر  علی الترتیب 105اور 173   ٹسٹ کئے ہیں ۔

 جبکہ جنوبی افریقہ ستاون ملین آبادی کے ساتھ پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد ٹسٹ کر چکا ہے ۔

  انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی  کم ٹسٹ کرنے والے ممالک کے لئے مدد کی اپیل کررہی ہے ۔

تنزانیہ نے الگ راستہ اپنا لیا

 جب ساری دنیا میں احتیاطی تدابیر کے ذریعہ وبا کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  ایسے میں تنزانیہ نے الگ راستہ اپنا لیا ہے ۔ 19 اپریل کے بعد حکومت کی طرف سے وبا کے متعلق رپورٹ شائع  ہی نہیں کی جارہی۔  صدر نےٹسٹ کٹس کی صلاحیت پر سوال اٹھایا تھا ۔ پھر نیشنل لیبارٹری بند کر دی گئی تھی ۔ اس کے بعد  کسی کو معلوم نہیں کہ دوبارہ ٹسٹ شروع کئے گئے ہیں کہ نہیں ۔ملک میں موجود غیر ملکی سفارت خانے خطرے کی نشاندہی کررہے ہیں ۔ جبکہ تنزانیہ حکومت ملک سے وبا کے خاتمہ کاا علان کر رہی ہے ۔ ۔  (بی بی سی افریقہ )

 افریقہ میں اینٹی باڈی ٹسٹ کئےجائیں

 سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ افریقہ میں  وبا کی رفتار سست ہونے اور شرح اموات کم ہونے  کی تحقیق کرنے کے لئے اینٹی باڈی ٹسٹ کرانے چاہیے۔

نارمل ٹسٹ کسی میں کورونا کی موجودگی کی اطلاع پانے کے لئے ہوتا ہے  جبکہ اینٹی باڈی ٹسٹ کے ذریعہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کیا  یہ فرد  وبا سے متاثر ہو کر خود بخود ٹھیک ہو چکا ہے اور جسم نے وائرس کے خلاف قوت مدافعت  از خود پیدا کر لی ہے ۔  ۔  (بی بی سی افریقہ )

زمبابوے کے اساتذہ ہڑتال 

زمبابوے میں اساتذہ نے اسکولوں کے دوبارہ   کھولنے  کے پہلے مرحلے کی مخالفت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات ابھی موجود نہیں ہیں۔   اگر ضروری  اقدامات کے بغیر سکول کھولے گئے تو اساتذہ ہڑتال کریں گے ۔زمبابوے حکومت نے 29 جون  سے سکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ بی بی سی

 پروازیں  بدستورمعطل، ہوائی اڈے ویران

وبائی امراض کے آغاز سے ہی   اکثر افریقی ممالک میں  ایئر لائنز کو روک دیا گیا تھا۔اب تک  مقامی پروازوں اور کارگو جہازوں کے علاوہ پروازیں بند ہیں۔ ہوائی اڈے ویران ہوچکے ہیں۔جون کا مہینہ مسافروں کے لئے مخصوص  پروازیں بحال کرنے کا ہوجانا چاہئے  تھا  لیکن   ابھی یہ منزل دور دکھائی دیتی ہے ۔RFI

چائینہ امداد

 چینی صدر شی جنپنگ نے ترقی پذیر ممالک کے لئے وبا پر قابو پانے کی خاطر   2 بلین ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا۔ africanews.com

بچے بے یارو مدد گار

جوہانسبرگ کی ایک این جی او  نے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران معاشی صورتحال خراب ہونے پر مزید خاندان اپنے بچوں کو ترک کردیں گے۔ africanews.com

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

حضرت مفتی محمد صادقؓ قرنطینہ میں

اگلا پڑھیں

عید مبارک