• 24 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ قَدۡ اٰتَیۡتَنِیۡ مِنَ الۡمُلۡکِ وَعَلَّمۡتَنِیۡ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ۟ اَنۡتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنۡیَا وَالۡاٰخِرَۃِ ۚ تَوَفَّنِیۡ مُسۡلِمًا وَّاَلۡحِقۡنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾

(یوسف: 102)

ترجمہ: اے میرے ربّ! تو نے مجھے امورِ سلطنت میں سے حصہ دیا اور باتوں کی اصلیّت سمجھنے کا علم بخشا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تُو دنیا اور آخرت میں میرا دوست ہے۔ مجھے فرمانبردار ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے صالحین کے زُمرہ میں شامل کر۔

یہ حضرت یوسف علیہ الصلوٰۃ والسلام کی شکران نعمت اور انجام بخیر کی بہت پیاری دعا ہے۔

حضرت یوسف علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے بھائیوں کے حسد و مکر کی وجہ سے ایک لمبا عرصہ اپنے والدین سے جدا رہے۔ پھر جب اللہ نے اپنے خاص فضل سے آپؑ کو دنیاوی مرتبہ ووجاہت سے نوازا اور والدین سے ملوا دیا تو آپؑ نے اپنے والدین کو نہایت عزت وتکریم کے ساتھ تخت پر بٹھایا اور اس کے بعد آپؑ نے خدا کے حضور یہ دعا فرمائی۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

نمائندگان برائے الفضل آن لائن (قسط 2)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مئی 2022