بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلیٰ بَرَکۃِ اللّٰہِ
ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ تعالیٰ کی برکت کے ساتھ‘‘۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
ترجمہ: ’’سب تعریفیں اللہ تعالی کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایااور پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا‘‘۔
یہ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی کھانا شروع کرنے اور کھانا کھانے کے بعد کی دعائیں ہیں۔
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں
’’میں نے رسول اللہ ﷺ کو نہیں دیکھا کہ آپ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نکالا ہو ۔اگر آپ کو کوئی کھانا اچھا لگتا تو اسے کھا لیتے اور اچھا نہ لگتا تو خاموش رہتے‘‘۔
حضرت انس بن ملک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
’’جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں خیر وبرکت زیادہ کرے تو وہ کھانا کھانے سے پہلے بھی ہاتھ دھوئے اور کلی کرے۔اور کھانا کھانے کے بعد بھی ہاتھ دھوئے اور کلی کرے‘‘۔
(ابن ماجہ کتاب الاطعمۃ باب الوضوء عند الطعام)
(ازطرف: قدسیہ محمود سردار)