ChAdOx1 nCoV-19 نامی کورونا ویکسین کے تجربات/یوگینڈا کے صدر کی عالمی ادارے پر تنقید/افریقہ کے تمام ممالک کورونا کی زدمیں/8 نکاتی حج پالیسی کا اعلان/نائجیریا میں 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ/جرمنی میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن/مصر میں پابندیاں ختم/ EU leaders summit /جنوبی افریقہ میں ویکسین ٹیسٹ/برازیل میں 3 ہزار افراد کا ٹیسٹ ہوگا
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :91لاکھ21ہزار اموات: 4لاکھ72ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 4437946 |
یورپ | 2543778 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) | 933052 |
جنوب مشرقی ایشیا | 620115 |
افریقہ | 232215 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 206948 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | امریکہ | 2268753 | 119761 | 27575 | 308 |
2 | برازیل | 1085038 | 50617 | 17459 | 641 |
3 | روس | 592280 | 8206 | 7600 | 95 |
4 | ہندوستان | 440215 | 14011 | 14933 | 312 |
5 | برطانیہ | 304335 | 42632 | 1221 | 43 |
افریقہ |
کل متأثرین: 3لاکھ 15ہزار اموات: 8 ہزار 3 سو ریکور ہونے والے: 1 لاکھ50ہزار (africanews) |
||||
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 101590 | 1991 | 4288 | 61 |
2 | مصر | 56809 | 2278 | 1576 | 85 |
3 | نائجیریا | 20919 | 525 | 675 | 07 |
دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ4ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 45لاکھ48ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 6لاکھ22ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدبرازیل میں 5 لاکھ88ہزار جبکہ روس میں 3 لاکھ44ہزار Recover ہوئے ہیں۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ52ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح اموات میں 4ہزارکااضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- یوگینڈا کے صدر نے عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی خدا نہیں ہیں جو اتنے بلند وبالا دعوی کررہے ہیں اس لئے اس ادارہ کو متوسط طور پر کام کرنا چاہئے۔ ۔صدرنے مزید کہا کہ جس ملک کے باشندوں میں کورونا مثبت آرہا ہے اسے اس ملک کی متأثرین کی تعداد میں شامل کرنا چاہئے نہ کہ جس ملک میں متأثرہ افراد سفر کر کے گئے ہوں۔ چنانچہ اس ضمن میں انہوں نے ملکی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 167 ٹرک ڈرائیورز کو واپس اپنے اپنے ملکوں میں بھیج دیا جائے جن میں کورونا مثبت آیا ہے۔(افریقن نیوز)
- افریقہ کے تقریبا تمام ممالک میں کورونا پھیل چکا ہے۔ مصر میں سب سے پہلے فروری 2020ء میں جبکہ Lesothoمیں حالیہ چند ہفتے پہلے کیسز کا انکشاف ہوا۔(افریقن نیوز)
- سعودی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی اس سال حج کرسکیں گے۔حکام کے مطابق یہ اقدامات موجودہ وبا کے تناظر میں کئے گئے ہیں تاکہ سب کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ مکمل احکامات درج ذیل ہیں:
- صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج ادا کرسکیں گے۔
- حاجیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز نہ کرسکے گی
- 65 سال سے زائد عمر افراد کا داخلہ منع ہوگا
- کسی بھی قدیمی بیماری میں مبتلا افراد بھی منع ہوں گے
- تمام افراد کا مکمل ٹیسٹ کیا جائے گا۔
- سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
- تمام حجاج کا Health Status روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا
- حج کی ادائیگی کے بعد تمام افراد قرنطینہ میں داخل کردئے جائیں گے۔ (افریقن نیوز)
- نائجیریا میں کیسز کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ حکام کے مطابق روزانہ تقریبا 3 ہزار ٹیسٹ کرنے کیلئے مشین بھی مہیا ہوچکی ہے۔فی الحال یہ مشین صرف نائیجرین شہرلاگوس کی Central Public Health Laboratory میں مہیا ہوئی ہے۔(افریقن نیوز)
- جرمنی میں حالیہ چند دنوں میں کورونا کیسز میں انتہائی اضافہ کے بعد ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں ایک مقامی مذبح خانہ میں تقریبا 1500 افراد کے کورونا مثبت آنے پر کیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
- مصر نے اگلے ہفتے سے ملک گیر کورونا کی بابت لگائی جانے والی تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ریستوران ، کیفے اور تمام عبادت خانے بھی کھل سکیں گے۔(الجزیرہ)-
- کورونا سے متأثرہ یورپی اکانومی پر بات چیت کیلئے EU leaders summit برسلزمیں 17،18 جولائی کو منعقد ہوگا۔ کورونا حالات کے بعد پہلی دفعہ Physical Meeting کا اہتمام کیا جائے گا۔(الجزیرہ)
- آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویکسین کی تیاری کیلئے برازیل میں تقریبا 3 ہزار افراد کے clinical trial کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
- براعظم افریقہ میں کورونا وبا کے وسیع پھیلاو کے بعد اب آکسفورڈ کی تیار کردہ ویکسین کے تجربہ کیلئے جنوبی افریقہ نے حامی بھری ہے۔ ChAdOx1 nCoV-19 نامی یہ ویکسین 2 ہزار افراد کو لگائی جائے گی۔
(ابوحمدانؔ)