اِیْلِیْ اِیْلِیْ لِمَا سَبَقْتَنِیْ
(تذکرہ)
ترجمہ: اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔‘‘ (یہ دعا عبرانی زبان میں ہے)
ھُوَ شعْنَا نَعْسًا
(تذکرہ)
ترجمہ: اے خدا میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے نجات بخش اور مشکلات سے رہائی عطا فرما۔ ہم نے نجات دے دی ۔ (یہ دعا عبرانی زبان میں ہے)
رَبِّ لَا تُبْقِ لِیْ مِنَ الْمُخْزِیَاتِ ذِکْرًا
(تذکرہ)
ترجمہ: اے میرے رب میرے لئےرسوا کرنے والی چیزوں میں سے کوئی باقی نہ رکھیو۔
حضرت مسیحِ موعودؑ کی یہ دعائیں پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئے خاص الہامی دعائیں ہیں۔
یہ حضرت مسیح موعودؑ کی الہامی دعائیں ہیں جس میں انہوں نے اپنی پیاری جماعت کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے کے طریق بتائے ہیں۔
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)