• 26 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 23 جولائی 2020ء

گھانا میں Infectious Disease Isolation and Treatment Centre کا قیام/افریقہ میں 10 ہزار ہیلتھ ورکر متأثر/یوگینڈا میں پہلی ہلاکت/نائجیرین صدر نے ماسک پہن لیا/امریکہ میں متأثرین کی تعداد 4 ملین/ Papua New Guinea میں کورونا ایمرجنسی کا نفاذ/سویڈن میں شدید بے روزگاری

اعدادو شمار

متاثرہ افراد: 1 کروڑ 52لاکھ 91 ہزار                     اموات: 6لاکھ24ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 7948513
یورپ 3124701
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1571317
افریقہ 1429084
جنوب مشرقی ایشیا 623851
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 272829

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3868453 141479 62929 1042
2 برازیل 2159654 81487 41008 1367
3 ہندوستان 1238635 29861 45720 1129
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 7لاکھ 70ہزار

اموات:16ہزار 4سو

ریکور ہونے والے: 4لاکھ 35ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 381798 5368
2 مصر 89745 4440 667 41
3 نائجیریا 37801 805

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 2لاکھ 3ہزار افراد RECOVER ہوئے ہیں۔ جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی کُل تعداد 87لاکھ 09ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 16لاکھ 20ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں 12لاکھ 10ہزار جبکہ ہندوستان میں7لاکھ 82ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 2لاکھ 05ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 5ہزار 9سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • گھانا میں  کورونا  کے مریضوں کے بروقت  اور مؤثر علاج  کیلئے Infectious Disease Isolation and Treatment Centre کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں بیک وقت 100 مریضوں کی دیکھ بھال کی گنجائش موجود ہے۔ (افریقن نیوز)
  • براعظم افریقہ میں اب تک    10 ہزار  ہیلتھ ورکرز  کورونا سے متأثر  ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے مزید  کیسز  کی بابت خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ تعداد بڑھنے کے امکانات انتہائی قرین ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • یوگینڈا میں  کورونا کے باعث گزشتہ روز پہلی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والی 34سالہ خاتون  میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں۔جسے کچھ عرصہ قرنطینہ میں رکھ کر فوری طبی امداد بھی فراہم کی جاتی رہی ۔البتہ طبیعت انتہائی بگڑنے پر جانبر نہ ہوسکی (افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ملک میں  انتہائی حالات کے باوجود صدر مملکت  نے کبھی بھی  ماسک کا استعمال  نہیں کیا۔ گزشتہ دنوں  مالی کے دورہ پر نائجیرین صدر  پہلی مرتبہ ماسک پہنے نظر آئے۔ (افریقن نیوز)
  • عالمی وبا سے سب سے زیادہ متأثر ہونے والا ملک امریکہ   ہے جہاں اب یہ تعداد تقریباً 4 ملین سے تجاوز کرنے والی ہے۔ گزشتہ دنوں ملک کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • Papua New Guineaمیں  کورونا کے شدید خدشہ کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔جس کا مقصد عالمی ادارہ صحت   کے ساتھ بھرپور اور بروقت تعاون کو یقینی بنانا ہے۔ (الجزیرہ)
  • سویڈن کی معیشت کورونا وبا اور اس کے اثرات کے باعث شدید متأثر ہوئی ہے۔اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران  شرح بے روزگاری میں اب تک کی انتہائی زیادتی  دیکھنے میں آرہی ہے۔ جس کا تخمینہ تقریباَ ً 10 فیصد تک لگایا جارہا ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خدائی حفاظت کے حوالے سے ایک نظارہ کا بیان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جولائی 2020