• 27 اپریل, 2024

درخواستِ دعا

• مکرم ڈاکٹر نصیر احمد لکھتے ہیں:
مکرم مبارک احمد تنویر۔ ملائشیا ،عرصہ دراز سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز نے اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا۔ ابتدائی چیک اپ اور سرجری کی تیاری میں ان کو کووڈ-19 پازیٹو آیا ہے، اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔ اللہ تعالی کرونا کےوبائی اثر ختم کرے اور کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہو۔ آمین ۔مبارک صاحب بہت نیک اور خوش الحان قاری ہیں، بہت سے گروپس میں قرآن مجید کی تلاوت اور دروس شیئر کرتے ہیں، اللہ تعالی ان کو اور تمام مریضوں کو معجزانہ صحت دے اور ان کا سایہ ان کے خاندانوں پر سلامت رہے آمین۔ثم آمین۔

• مکرمہ فہمیدہ حامد اہلیہ مکرم محمد حامد رشید دعا کی درخواست کرتی ہیں:
کہ ان کے والد مکرم محمدارشد کاتب ریٹائیرڈ کارکن دفتر نظارت اشاعت آج کل بوجہ برین سٹروک علیل ہیں نیز ان کے چھوٹے بھا ئی احسن صاحب جو جرمنی میں مقیم ہیں دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور دل میں سٹنٹ ڈلنا ہے۔

قارئین الفضل سے ان کے والد صاحب اور بھائی کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالی ان دونوں کو ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور شفائےکاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

• مکرم آصف بلوچ۔ برطانیہ اعلان بھجواتے ہیں کہ:
مکرم عبدالحئی خان مندرانی سابق صدر جماعت احمدیہ تونسہ شریف پچھلے کچھ عرصہ سے بعارضہ فالج بیمار ہیں کمزوری بھی بہت زیادہ ہے۔ آجکل ہسپتال میں زیر علاج ہیں،آپ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چار صحابہ سے براہ راست قریبی رشتہ ہے۔ حضرت محمد مسعود خان مندرانی کے بیٹے، حضرت نور محمد خان مندرانی کے پوتے، حضرت ابو الحسن بزدار کے نواسے اور حضرت محمد عثمان خان مندرانی کے داماد ہیں جماعت احمدیہ تونسہ شریف اور بستی مندرانی کے اصحاب کے حوالے سے بہت سے تاریخی معلومات انہیں کے ذریعے سے ہم تک پہنچتی ریتی ہیں۔

اس بزرگ خادم سلسلہ کے لئے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھتے ہوئے فعال عمر دراز سے نوازاے آمین۔

• مکرم مسعود احمد پاشا۔ ملائیشیا سے اعلان کرواتے ہیں :
کہ ان کی ہمشیرہ کو فالج کا اٹیک ہوا ہے۔ اور وہ مقامی ہسپتال میں داخل ہیں ان کی صحت و شفا کاملہ کے لئے احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 30؍ جولائی 2021ء

اگلا پڑھیں

قرآن کریم کی اتباع کی برکات