• 7 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

پاکیزہ اولاد کے حصول کی دعا

حضرت زکریاؑ نے حضرت مریمؑ کے پاس (جو ان کی کفالت میں تھیں) بے موسم کے پھل دیکھ کر پوچھا کہ یہ کہاں سے آئے؟ انہوں نے بے ساختہ کہا اللہ کی طرف سے۔ اس پر حضرت زکریاؑ کے دل میں دعا کا سخت جوش پیدا ہوا اور یہ دعا کی جس کی قبولیت کی بشارت دعا کے دوران ہی محراب میں کھڑے ہوئے آپ کو مل گئی اور حضرت یحیٰؑ آپ کو عطا ہوئے۔

(آل عمران: 30-38)

ہُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ ۚ قَالَ رَبِّ ہَبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۹﴾

(آل عمران: 39)

اے میرے رب! تو مجھے(بھی) اپنی جناب سے پاک اولاد بخش۔ تو یقینا دعاؤں کو بہت قبول کرنے والا ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ34)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 اگست 2022