• 24 اپریل, 2024

ضروری اعلان

تاریخ جلسہ ہائے سالانہ جماعت احمدیہ عالمگیر (حصہ دوم)

محض اللہ تعالیٰ کےفضل اور حضرت امیرالمؤمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے روز نامہ الفضل آن لائن کو جلسہ سالانہ برطانیہ 2021ء کے موقع پر ایک خصوصی شمارہ شائع کرنے کی توفیق نصیب ہوئی جس میں مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے جلسہ ہائے سالانہ کی مختصر تاریخ پیش کی گئی تھی۔ اس خصوصی شمارے میں دنیا کے 13 ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ کی مختصر تاریخ شامل اشاعت تھی جسے قارئین کرام نے بےحد پسند کیا۔ فَالْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

سیدنا حضرت امیرالمؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت اور دعا سے روز نامہ الفضل آن لائن ان شاء اللہ العزیز جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر چند مزید ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ کی مختصر تاریخ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے ’’تاریخ جلسہ ہائے سالانہ عالمگیر (حصہ دوم)‘‘ کا نام دیا جائے گا۔

اس ضمن میں احباب کرام کی خدمت میں اطلاعاً عرض ہے کہ قارئین کی سہولت کے لئے ’’تاریخ جلسہ ہائے سالانہ عالمگیر (حصہ دوم)‘‘ کو ایک شمارہ میں شائع کرنے کے بجائے 5 اقساط میں شائع کیا جارہا ہے جو ان شاءاللہ مؤرخہ 5اکتوبر 2021ء سے 9اکتوبر 2021ء تک روزنامہ الفضل آن لائن کی زینت بنے گا۔ اس جدت کا واحد مقصد جلسہ سالانہ کے پر کیف روحانی سرور کو زیادہ دیر تک دلوں میں قائم رکھنا اور برابری کی سطح پر روزانہ الفضل کا مطالعہ کرنا ہے۔ معزز قارئین سے گزارش ہے کہ وہ ہمیں اپنی رائے اور تجاویز سے ضرور نوازیں کیونکہ روز نامہ الفضل آن لائن آپ کا اپنا اخبار ہے اور آپ ہی فی الحقیقت اس کا سرمایہ ہیں۔

جَزَاکُمُ اللّٰہُ تَعَالیٰ اَحْسَنَ الْجَزَآء وَ کَانَ اللّٰہُ مَعَکُمْ ۔

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

سورۃ الحجر اور النّحل کا تعارف ازحضرت خلیفۃ المسیح الرابع

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 ستمبر 2021