• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

حصول محبت الٰہی کی دُعا

حضرت عبداللہؓ بن یزید الانصاری کہتے ہیں کہ رسول کریمﷺ اپنی دُعاؤں میں (محبتِ الٰہی کی) یہ دُعا بھی پڑھا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقنِیْ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یَّنفَعُنِییْ حُبُّہٗ عِنْدَکَ اَللّٰھُمَّ مَا رَزَقْتَنِیْ مِمَّا اُحِبُّ فَاجْعَلْہُ قُوَّۃً لِّی فِیْمَا تُحِبُّ، وَمَازَوَیْتَ عَنِّیْ مِمَّا اُحِبُّ فَاجْعَلْہُ فَرَاغًا لِّیْ فِیْمَا تُحِبُّ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ:- اے اللہ! مجھے اپنی محبت عطا کر اور اس کی محبت بھی جس کی محبت مجھے تیرے حضور فائدہ بخشے۔ اے اللہ! میری محبوب چیزیں جو تومجھے عطا کرے ان کو اپنی محبوب چیزوں کی خاطر میرے لئے قوت کا ذریعہ بنا دے اور میری جوپیاری چیزیں تو مجھ سے علیحدہ کر دے ان کے بدلے اپنی پسندیدہ چیزیں مجھے عطا فرمادے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ53)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 ستمبر 2022