• 19 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرم سید نعمان احمد۔ ناگویا (جاپان) اعلان کرواتے ہیں:
خاکسار و اہلیہ مکرمہ ثنا نعمان کو اللہ تعالیٰ نے مؤرخہ 25 ستمبر 2021ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچہ تحریک وقف نو میں شامل ہے اور بچے کا نام سید آفان نعمان رکھا گیا ہے۔ نومولود مکرم سید عبد القادر کا پوتا اور مکرم مرزا زاہد محمود کا نواسہ ہے۔

مکرم عدیل احمد۔ ناگویا (جاپان) اعلان کرواتے ہیں:
خاکسار و اہلیہ مکرمہ آصفہ عدیل کو اللہ تعالیٰ نے مؤرخہ 20ستمبر 2021ء کو چوتھے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچے کا نام ارحم احمد رکھا گیا ہے۔ نومولود مکرم ناصر احمد بٹ مقیم ناگویا کا پوتا اور مکرم خالد پرویز تلونڈی کا نواسہ ہے۔

مکرم عمار حسن۔ ٹوکیو (جاپان) اعلان کرواتے ہیں :
اللہ تعالی نے اپنے فضل سے خاکسار و اہلیہ مکرمہ آمنہ عمار کو مؤرخہ یکم نومبر 2021ء کو دو بیٹیوں کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچے کا نام ’’احد عمار‘‘ رکھا گیا ہے۔ نومولود مکرم اشتیاق حسن کا پوتا اور مکرم محمد جمیل کا نواسہ ہے۔

قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بچگان کو نیک، صالح ،خادم دین اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ