• 2 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تلاوت قرآن کریم کی دعائیں

جو شخص سورۃ قیامۃ پڑھے اور آخری آیت اَلَیْسَ ذَالِکَ بِقَادِرٍ عَلٰی اَنْ یُّحْیِیَ الْمَوتٰی تک پہنچے تو کہے بَلٰی کیوں نہیں (اللہ قادرہے)

اور جو شخص سورۃ مرسلات پڑھے اور آخری آیت فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَہٗ یُؤمِنُونَ تک پہنچے تو کہے آمَنَّا بِاللّٰہ ِ۔ ہم اللہ پر ایمان لائے۔

(ابو داؤدکتاب الصلوٰۃ)

حضرت عبد اللہؓ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب (سورۃ اعلیٰ کی تلاوت کرتے ہوئے) سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلیٰ پڑھتے تو جواب میں یہ دعا پڑھتے سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ یعنی پاک ہے میرا ربّ جو بلند شان والا ہے۔

(ابو داؤد کتاب الصلٰوۃ)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ86)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 نومبر 2022