• 19 مئی, 2024

دلوں میں چین ہے اس دل نشین کے صدقے

دلوں میں چین ہے اس دل نشین کے صدقے
وفا نواز، محبت جبین کے صدقے

وہ مسکرائے تو ہر شخص مسکراتا ہے
وہ اپنے نور سے ہر تیرگی مٹاتا ہے
قدم قدم پہ زمیں اس کے ساتھ رکتی ہے
وہ آتے جاتے ہوئے ہاتھ جب ہلاتا ہے

زمیں کا حسن ہے سب اس حسین کے صدقے
وفا نواز محبت جبین کے صدقے

اک ایک بات میں اتنا وہ پیار دیتا ہے
کہ تین دن میں سبھی کو سنوار دیتا ہے
دعائیں اس کے دل و جان سے نکلتی ہیں
وہ بے قرار جہاں میں قرار دیتا ہے

اسے جو رب پہ ہے کامل یقین، کے صدقے
وفا نواز محبت جبین کے صدقے

نئی رتوں کا اجالا بنا ہوا ہے وہ
گلابِ تازہ کی صورت کھلا ہوا ہے وہ
شبِ سیاہ میں تارے کی طرح رہتا ہے
کہ روشنی کے لیے دل دیا ہوا ہے وہ

شبِ بہشت کے ماہ مبین کے صدقے
وفا نواز محبت جبین کے صدقے

(دیا جیم۔فیجی)

پچھلا پڑھیں

خلافت نور ِ رب العالمیں ہے

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ