• 10 مئی, 2024

لڑکوں کو خدام الاحمدیہ سنبھالے۔ لڑکیوں کو لجنہ سنبھالے

موٴرخہ 4؍ستمبر 2022ء کو نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ اٹلی کی حضور انور سے ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں ایک ممبر لجنہ نے سوال کیا:

سوال: خوش قسمتي سےکچھ لوگ جو پيدائشي احمدي ہيں مگراس کے با وجود وہ ديني تعليم کي کمي کا شکار ہيں اور يہ کمي ان کي اولادوں ميں منتقل ہو رہي ہے۔ تربيتي کوشش کے باوجود مثبت نتائج سامنے نہيں آرہے۔ پيارے حضور! ايسے احمدي احباب کے ليے آپ کيا نصيحت فرمائيں گے کہ وہ اپني نسلوں کو بچائيں اور دين اسلام کےمستقبل کے معماروں کي حفاظت کريں؟

حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزنے فرمايا: ’’ابھي جو سيکرٹري تربيت کو ميں نے جو باتيں کہي ہيں اس پر عمل کريں۔ايسي عورتيں ہيں جن کي ديني تربيت کمزورہے۔ان کي خود تربيت کريں اور ان کي لڑکياں اور بچے جو ہيں ان کو ذيلي تنظيميں سنبھاليں۔بچوں کو سنبھاليں۔لڑکوں کوخدام الاحمديہ سنبھالے۔ لڑکيوں کو لجنہ سنبھالے، تربيت کرے۔ان کي اپنے گھروں ميں تربيت کريں۔ يہ تو ايک مستقل کرنے والا کام ہے۔اس کي اہميت بتائيں۔تو آہستہ آہستہ کم از کم اگلي نسليں ٹھيک ہو جائيں گي۔ يہ اگر نہيں بھي تو اگلي نسليں ٹھيک ہوں گي۔ليکن اگر وہ دنيا داري ميں پڑ گئے تو پھر ان سے کہيں کہ دنيا داري ميں تو تباہي کے علاوہ کچھ بھي نہيں ہونا۔آخر ميں پھر رؤو گے۔پيار سے، محبت سے، ذاتي تعلق پيدا کر کے، ذاتي رابطے کر کے ايسے لوگوں کو سمجھانا چاہيے۔ پہلے بھي ميں کہہ چکا ہوں۔ ذاتي رابطے کرنے کي کوشش کريں۔ آپ کي لجنہ کي تھوڑي سي تعداد ہے تو ان کے ساتھ اگر ذاتي رابطے قائم کريں تو بڑے آرام سے ہو سکتے ہيں۔ايسا مسئلہ ہي کوئي نہيں ہے۔چھوٹي سي جماعت ميں تو بہت کام ہو سکتے ہيں۔ بڑي جماعتيں ہو ں جن کي ہزاروں کي تعداد ہو، وہاں تو مسائل پيد اہو سکتے ہيں۔آپ کي چھوٹي سي جماعت ہے۔آپ کے ہاں توتربيت کے جو بھي مسائل اُٹھتے ہيں ان کا فوري حل ہونا چاہيے۔ اگر آپ کا آپس ميں ايکا ہے، محبت اور پيار ہے۔ جو عاملہ ممبرات ہيں يا دوسري پڑھي لکھي اور سمجھدار ہيں۔ان ميں (ايکا) پيدا کريں تو آہستہ آہستہ يہ بات باقيوں ميں بھي پيدا ہوتي جائے گي۔يہ جو سارے جماعتي کام ہيں، سختي سے نہيں ہو سکتے۔ہمارے پاس فوج تو کوئي نہيں کہ سختي کريں۔پيار اور محبت سے ہي ہونے ہيں۔يہي اللہ تعاليٰ نے آنحضرت ﷺ کو بھي فرمايا تھا۔قرآن کريم کا يہي حکم ہے۔ پيار اور محبت سے کام لو اور انہيں قريب لاؤ۔تو يہ تمہارے قريب آ جائيں گے۔سختي کرو گے تو دور بھاگ جائيں گے۔‘‘

(الفضل آن لائن موٴرخہ 15؍نومبر 2022ء)

پچھلا پڑھیں

میانمار میں پہلی مسجد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 دسمبر 2022