• 15 مئی, 2024

حاصل مطالعہ

گوجرانوالہ میں احمدی عبادت گاہ کا مینار مسمار

ڈان۔لاہور (نامہ نگار گجرات، وسیم اشرف بٹ) 12؍دسمبر 2022ء

گزشتہ ہفتہ ضلعی حکام نے گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ میں واقع ایک احمدی عبادت گاہ کا مینار مسمار کرنے کا حکم دیا۔ جماعت احمدیہ کے نمائندہ کے مطابق 7؍دسمبر کو مینار مسمار کرنے سے پہلے مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور اسٹریٹ لائٹس بند کردیں۔

کچھ مذہبی تنظیمیں مقامی انتظامیہ پر گزشتہ ایک سال سے دباؤ ڈال رہیں تھیں کہ چونکہ قانون احمدیوں کو اپنی عبادت گاہ کو مساجد کی مشابہت سے منع کرتا ہے لہذا احمدی عبادت گاہ کی عمارت کے سامنے نصب مینار مسمار کردیے جائیں۔

عمارت کی انتظامیہ نے حکام کے کہنے پر لوہے کی بڑی چادریں میناروں کے سامنے نصب کررکھیں تھیں تاکہ عام پبلک کی نظر سے اوجھل رہیں اور کسی نقص امن کا باعث نہ بنیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جب مذہبی تنظیموں نے مینار ہٹانے کا مطالبہ کیا تو مقامی انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ حکام نے مذہبی تنظیموں کی طرف سے پولیس میں درخواست دائر کرنے کے فورًا بعد ضلعی انٹیلیجنس کمیٹی کی میٹنگ بلائی۔

انتظامیہ نے جماعت احمدیہ کے نمائندوں سے بھی اس مسئلے کے حل کے لیے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں احمدی نمائندوں کو بتایا گیا کہ میناروں کے ہٹائے جانے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں کیونکہ لوگوں میں بہت جوش ہے اور امن عامہ کی صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق احمدی نمائندوں کی رضامندی کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی۔

(ترجمہ: مرزا عمران احسن)

(مرسلہ: سید حسین احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی