نیند سے بیدار ہونے کی دُعا
حضرت حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوکر یہ دُعا پڑھتے تھے:
اَلٓحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
(بخاری کتاب الدعوات)
ترجمہ: تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت دینے کے بعد زندگی بخشی اور اُسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہو گا۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ122)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)