• 26 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

خشیّت اور ایمان ِ کامل کی دُعا

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مجلس سے اٹھتے تو اپنے لئے اور اپنے صحابہؓ کے لئے یہ دُعا ضرور کرتے:

اَللّٰھُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا یَحُولُ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ مَعَاصِیْکَ وَمِنْ طَاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنَا بِہٖ جَنَّتَکَ وَمِنَ الْیَقِینِ مَا تُھَوِّنُ بِہٖ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنیَا وَ مَتِّعْنَا بِاَسْمَاعِنَا وَ اَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا اَحْیَیْتَنَا وَاجْعَلہُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَل ثَارَنَا عَلیْ مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرنَا عَلی مَنْ عَادَانَا وَلَا تَجْعَل مُصِیْبَتَنَا فِی دِیْنِنَا وَلَا تَجْعَلِ الدُّنیَا اَکبَرَ ھَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلمِنَا وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَّا یَرحَمنَا

(ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء في عقد التسبيح باليد)

ترجمہ: اے اللہ! اپنی وہ خشیت ہماری قسمت میں رکھ جو ہمارے اور تیری نافرمانیوں کے درمیان حائل ہو جائے اور ہمیں اپنی ایسی اطاعت کی توفیق بخش جس کے ساتھ تو ہمیں اپنی جنت تک پہنچا دے اور ایسا یقین نصیب کر جس سے تو ہم پر دنیا کی مصیبتیں آسان کر دے اور ہمیں اپنے کانوں،اور اپنی آنکھوں اور قوتوں سے فائدہ پہنچا جب تک کہ تو ہمیں زندہ رکھے اور ان قویٰ سے ہمارے وارث پیدا کر۔ جو شخص ہم پر ظلم کرے اُس سے خود ہمارا بدلہ لے اور جو ہم سے دشمنی کرے اُس کے خلاف ہماری مددکر ہمیں اپنے دین کے بارہ میں مصیبت میں نہ ڈالنا اور دنیا کو ہمارا سب سے بڑا غم نہ بنا دینا نہ ہی علمی گھمنڈکو ہمارا روگ بنانا اور ہم پر ایسے لوگ مسلط نہ کرنا جو ہم پر رحم نہ کریں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ135-136)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ساؤتومے میں جماعت احمدیہ کی سولہویں مسجد کا افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2023