انسانوں کو بدلنا ہمارا کام نہیں، ہمارا کام تو اچھی بات پہنچانا اور اچھا عمل کیسے کرتے ہیں ، یہ کر کے دکھانا ہے ۔ ہر پھول کی طرح ہر انسان میں بھی اپنی ایک خوبصورتی اور مہک ہوتی ہے جسے صرف اپنی پسند کے حساب سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔ ہر پھول ہر ایک کے لئے نہیں ہوتا اور نہ ہی اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ صرف مسلا جا سکتا ہے یا توڑ کر مرجھانے کے لئے چھوڑا جا سکتا ہے۔
(کاشف احمد)