حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی رمضان سے پہلے ایک دِن یا دو دِن روزہ نہ رکھے، سِوائے اُس شخص کے جو اُس دن روزہ رکھنے کا عادی ہو، چاہئے کہ وہ اُس دِن روزہ رکھ لے۔
(بخاری، کتاب الصوم، بَابٌ لَا يَتَقَدَّمُ رَمَضَانَ بِصَوْمِ يَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ، روایت نمبر1914)