• 4 مئی, 2025

رمضان کا مہینہ

رمضان کا مہینہ رمضان کا مہینہ
خلدِ بریں کا زینہ رمضان کا مہینہ
نزولِ قرآن سے یہ ماہِ مبارک
لا منتہا برکتوں کا سفینہ رمضان کا مہینہ
فرمانِ خاتم الانبیاء کہ مومنوں کے لئے
رُشد و ہدایت کا قرینہ رمضان کا مہینہ
عبادتوں، ریاضتوں اور روحِ تقویٰ سے
مغفرتِ رب کا مہینہ رمضان کا مہینہ
فضلِ رب سے دخولِ جنت کا راستہ
اور رحمتوں کا نگینہ رمضان کا مہینہ
ارشادِ یزداں کہ گناہگاروں کے لئے
قبولیتِ توبہ کا دفینہ رمضان کا مہینہ
سب سے افضل رات کو دامن میں سموئے
لیلۃ القدر کا مہینہ رمضان کا مہینہ
دے گا خود خدا جس کا اجرِ عظیم
عہد نبھانے کا مہینہ رمضان کا مہینہ
قربِ ربِ رحیم راتوں کی عبادت سے پُر ریاضؔ
عشرۂ اعتکاف کا مہینہ رمضان کا مہینہ

(ریاض احمد ملک ؔ)

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء