• 4 مئی, 2025

آسمان سے اترا خدا ہمارے لئے

الہٰی بھیج کوئی آب بقا ہمارے لیے
کہیں تو ہو کوئی معجزہ ہمارے لیے

غلاظتوں میں لتھڑی ہوئی ہے ارضِ حیات
کہیں پہ اچھی نہیں ہے فضا ہمارے لئے

بھلائے بیٹھے ہیں رشتہ جو ہے ہمارے بیچ
کہیں تو ہو کوئی رابطہ ہمارے لئے

زمیں پہ ہو چکی جب انتہا ہمارے لئے
’’تو آسمان سے اترا خدا ہمارے لئے‘‘

بس ایک کُن کی محتاج ہے دعا مری
کرے جو خاک کو بھی کیمیا ہمارے لیے

(درثمین احمد)

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء