• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر38، 24 مئی 2020

  • منفرد عید الفطر
  • کہیں پابندی کہیں چھوٹ
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
108,177 42,924 3,257

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 21343
2 مصر 16513
3 الجیریا 8113
4 مراکش 7406
5 نائیجریا 7526

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4099 مریضوں اور 73 اموات کا اضافہ ۔

افریقہ میں عید الفطر وائرس کے  خطرے کے ساتھ کیسے منائی گئی ؟

 زیادہ تر افریقن ممالک میں  عید الفطرآج ۲۴ مئی کو   منائی گئی ۔ وائرس  کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال کی عید الفطر بہت منفرد طو رپر منائی گئی ۔ بعض جھلکیاں پیش ہیں :

  • کینیا میں تمام نماز سنٹرز اور مساجد حکومتی حکم کے تحت بند رہیں لیکن لوگوں نے پھر بھی بعض جگہ اکھٹے ہو کر نماز عید ادا کی ۔ بعض نے گھروں میں اور بعض نے سوشل فاصلہ کی حد کی پابندی کرتے ہوئے نماز ادا کی ۔
  • نائیجیریا میں حکومت کی طرف سے پابندی عائد تھی کہ مساجد بند رہیں گی اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھیں ۔ لیکن بہت سارے مقامات پر لوگوں نے عید کےاجتماع کئے اور مساجد کے باہر بھی نماز پڑھتے دکھائی دئے ۔   کچھ لوگوں نے اپنے گھروں کی چھت پر کھلے ہوا دار ماحول میں  باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے یہ فریضہ اد اکیا ۔
  • نماز عید کے لئے بچے اور بڑے اکٹھے ہو کر گھروں سے نکلے اور کئی فیملیز کے کئی کئی بچے ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نماز عید کے لئے گئے ۔
  • سوڈان حکومت نے بڑے اجتماعات پر پابندی لگائی تھی لیکن دارلحکومت خرطوم میں ہی اس حکم نامے کی دھجیاں اڑائی گئیں اور ہزاروں کے مجمع نے  بغیر فاصلہ برقرار  اور بغیر حفاظتی اقدامات کا خیال رکھے  نماز عید ادا کی ۔ معددوے چند کے علاوہ باقیوں نے ماسک پہننے کا تردد بھی نہیں کیا تھا۔
  • تیونس کے دارلحکومت میں مسجد زیتونہ ج وعام طور پر نمازیوں سے بھری ہوتی ہے ۔ عید کے موقع پر بالکل خالی رہی ۔ لوگوں نے گھروں میں نماز عید ادا کی ۔ (بی بی سی  افریقہ )
  • برکینا فاسو میں  رمضان المبارک  کےدوران میں مساجد کھول دی گئی تھیں ۔ اس لئے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماع تمام شہروں میں ہوئے۔ زیادہ تر لوگ نے حفاظتی اقدامات کی پابندی نہیں کی۔
  • مالی میں عید الفطر 23مئی کو منائی گئی تھی ۔ ملک کے طول عرض میں عید کے اجتماعات ہوئے ۔ حفاظتی اقدامات کو بہت کم لوگوں  نے مدنظر رکھا۔
  • سنیگال  میں حکومت نے مساجد کھولنے کی اجازت دے دی تھی ۔ یہاں مختلف شہروں میں  میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ چند ایک مقامات  کے علاوہ  سوشل ڈیسٹنس یا دیگر حفاظتی اقدامات  کہیں دور دور تک دکھائی نہیں دئے۔  عید سےپہلے لوگوں نے بھرپور شاپنگ بھی کی ۔ AFP

دیگر  خبریں

  • جنوبی افریقہ کی ایک  ماننگ کمپنی کے 53ورکرز کورونا پازیٹو آئے ہیں ۔( الجزیرہ)
  • چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سیاستدان  کورونا کےحوالے سے "جھوٹ” اور "سازشی نظریات” پھیلا رہے ہیں۔  چین نےدونوں ممالک میں   اس وائرس سے لڑنے کے لئے  تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔( الجزیرہ)
  • برطانیہ کے قومی ادارہ  صحت  (NHS) کے لئے کام کرنے والی جنوبی افریقہ کی ایک  نرس جو  کورونا وائرس  سے متاثر ہوئی  تھی ، وفات  پاگئی ہے  وہ اگلے سال اپنے وطن واپس جانے کا سوچ رہی تھی۔ africanews
  • زیمبیا  کےوزیر اطلاعات اور حکومت کے  مرکزی ترجمان کا کورونا ٹسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ africanews
  • بوٹسوانہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے۔ ْ africanews)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 24۔مئی 2020ء