• 2 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 24۔مئی 2020ء

عید الفطر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کی گئی/ترکی میں کورونا سے مزید ہلاکتیں/سپین میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ/جنوبی افریقہ میں کان میں کورونا کی تشخیص/ویٹی کن میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد مذہبی رسومات کا آغاز/امریکہ کا برازیل سے آمدورفت روکنے کا اعلان/فلپائینی حکومت نے افواہوں کی تردید کردی/نیویارک میں اموات میں کمی دیکھی گئی/ہندوستان میں مزدوروں کے حالات/امریکہ نے چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی/امریکہ میں Grocery stores سب سے زیادہ خطرہ کی زد میں

متاثرہ افراد : 53لاکھ35ہزار                           اموات: 3 لاکھ43ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1568448 94011 20475 1088
2. برازیل 330890 20803 18508 1001
3. روس 344481 3541 8599 153

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد21لاکھ30ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ3 لاکھ61ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ60ہزار ،سپین میں  1 لاکھ50ہزار ہے۔جبکہ برازیل  میں1 لاکھ 43 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ یہ تعداد 1 لاکھ 10ہزار رہی۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار6سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,338,124
یورپ 2,004,025
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 415,806
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 191,966
جنوب مشرقی ایشیا 173,621

https://covid19.who.int/

  • دنیا بھر میں آج  مسلمانوں کی اکثریت عید الفطر ، سماجی فاصلوں اور کورونا کے باعث احتیاطوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے منا رہے ہیں۔ مساجد میں 4 تا 6 فٹ فاصلے ، ہاتھوں کو سیناٹئیز کرنا ، آپس میں معانقہ اور مصافحہ سے گریز کرنا وغیرہ ان سب احتیاطوں پر عمل کروایاجارہا ہے۔ (الجزیرہ)
  • ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 19 ہلاکتیں اور 1186 نئے متأثرین سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کل تعداد متأثرین 55686 جبکہ  تعداد جاں بحق افراد   4306  ہوگئی ہے۔  جس کے بعد ترکی میں پہلے سے جاری لاک ڈاؤن میں مزید سختی اور  23 تا 26 مئی عید الفطر کی رخصتوں میں 24 گھنٹے  کرفیو پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔ (الجزیرہ)
  • سپین میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا متأثرین کی تعداد 70  رہی ہے  جس کے بعد  مرنے والوں کی کل تعداد 28752 ہوگئی ہے۔(الجزیرہ)
  • جنوبی افریقہ میں  AngloGold نامی سونے کی کان 164 افراد میں کورونا کی تشخیص کے باعث بند کردی گئی۔یہ کان حالیہ لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں کافی عرصہ بند رہنے کے بعد  اپریل میں دوبارہ کھلی تھی۔ واضح رہے کہ یہ  کان دنیا میں گہری ترین کانوں میں سے ایک ہے۔ (الجزیرہ)
  • روس میں گزشتہ دنوں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں جن کی تعداد  153 بتائی جارہی ہے۔جس کے بعد کل اموات 3541 ہوچکی ہیں (الجزیرہ)
  • طویل ترین لاک ڈاؤن اور مذہبی رسومات کی ادائیگی پر پابندی  پر خاتمہ کے بعد گزشتہ دنوں پوپ فرانسس  نے ویٹی کن میں عوام سے خطاب کیا ہے۔ 83 سالہ پوپ فرانسس نے  اس سے پہلے ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی تھی، البتہ یہ شرکت اور خطاب  ویٹی کن میں موجود لائبریری کی بالکنی میں کھڑے ہوکر دیا  گیا تھا جسے میڈیا کے ذریعہ تشہیر کیا گیا تھا (الجزیرہ)
  • امریکی صدر ٹرمپ نے برازیل کی حالیہ تشویشناک صورتحال کی بابت یہ بیان جاری کیا ہے کہ ان حالات میں ہم برازیل سے آنے والی ہر قسم کی آمدوروفت کو عارضی طور پر معطل کرنے کا سوچ رہے ہیں بعینہ اسی طرح جس طرح  چائنہ ، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک کیلئے کیا گیا تھا۔ (الجزیرہ)
  • فلپائن میں گردش کرنے والی افواہ’’فلپائینی ڈاکٹرز نے کورونا کی ویکسین دریافت کرلی‘‘ پر منحصرمختلف خبروں کی تردید کرتے ہوئے  حکومت نے عوام کو ان پر یقین کرنے سے خبردار کیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • نیو یارک میں گزشتہ دنوں میں سب سے کم  اموات دیکھنے میں آئی ہیں جن کی تعداد 100 رہی ہے۔ اس کمی پر حکام میں خوشی بھی پائی جارہی ہے البتہ ابھی مزید احتیاط کی طرف تلقین جاری ہے۔ (الجزیرہ )
  • ہندوستان میں  معیشت کے برے حالات اور وزیراعظم  مودی کا بزنس مین حضرات کو  مزدوروں  کاخیال رکھنے اور ان کی اجرت جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی البتہ اس میں خاطر خواہ  حرکت نہیں دکھائی دی۔ اور اکثریت تجارتیں اور کام بند ہونے کے باعث دور افتادہ مقامات  کے باسی مزدور اپنے گھر واپس جانے کیلئے مختلف ذرائع اختیار کرکے واپس جارہے ہیں البتہ جہاں یہ ذرائع میسر نہیں وہاں کئی ایسے بھی ہیں جو پید ل کئی سو میل چل کر گھروں میں پہنچے ہیں، بعض ان میں سے راستہ او ر سفر کی تکان سے راستہ میں ہی دم توڑ گئے (الجزیرہ)
  • امریکہ اور چائنہ میں جاری شدید  جارحیت  کے باعث حال ہی میں چین کی اکثر کمپنیوں کو امریکہ نے بین کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تقریباً 33 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ (CNBC)
  • امریکی شعبہ صحت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں سب سے زیادہ خدشہ Grocery Stores کا ہے جہاں پر متأثرہ افراد کی بابت معلومات محکمہ کو فراہم نہیں کی جاتیں مبادا یہ اسٹور ہی بند کردئے جائیں۔ اب تک کی رپورٹس کے مطابق grocery workers میں  سے100 افراد ہلاک اور 5500 کے قریب متأثرین ہیں۔ (واشنگٹن پوسٹ)

(ابو حمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر38، 24 مئی 2020

اگلا پڑھیں

تیر اجب ذکر کرتے ہیں