• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰہُمَّ إِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ أَنْ نُّشْرِكَ بِكَ شَيْئًا نَعْلَمُهٗ وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا نَعْلَمُ

(مسند احمد جلد4 صفحہ:403، ماخوز از خزینۃ الدعا، صفحہ:110)

ترجمہ: اے اللہ! ہم تیری پناہ میں آتے ہیں اس بات سے کہ تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں، جانتے بوجھتے ہوئے۔ اور لاعلمی میں ایسا کرنے سے ہم تجھ سے بخشش کے طلبگار ہیں۔

یہ ہمارے سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، رحمۃ للعالمین، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی شرک سے بچنے کی دعا ہے۔

حضرت ابوموسیٰ اشعری مندرجہ بالا روایت میں ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا کہ شرک سے بچو۔ یہ چیونٹی کے نقش ِ پا سے بھی باریک تر ہے۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں خدا کی وحدانیت اور شرک سے اجتناب پر بے شمار مقامات پر تفصیل سے رہنمائی فرمائی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے

وَاِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِابۡنِہٖ وَہُوَ یَعِظُہٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشۡرِکۡ بِاللّٰہِ ؕ اِنَّ الشِّرۡکَ لَظُلۡمٌ عَظِیۡمٌ

مندرجہ بالا آیت میں اللہ کے پیارے نبی حضرت لقمان علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے بیٹے کو نصائح فرما رہے ہیں کہ اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہرا۔ یقیناً شرک ایک بہت بڑا ظلم ہے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

پردہ تعلیم میں رکاوٹ نہیں ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 مئی 2022