• 24 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

’’خدا دیکھ رہا ہے‘‘

مکرم مبارک صدیقی صاحب لندن سے تحریر کرتے ہیں۔
مؤرخہ 17؍مئی 2022ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے خاکسار کو ملاقات کی سعادت ملی۔ دورانِ ملاقات خاکسار نے عرض کی کہ حضور نیکی کے بہت سے احکامات ہیں، حضور کی بہت سی قیمتی نصائح ہوتی ہیں جنہیں میں ڈائری میں لکھ لیتا ہوں کہ ان پر عمل کروں گا لیکن بعض اوقات موقع پر وہ نصیحت یاد نہیں رہتی۔

حضور میری آسانی کے لئے مجھے کوئی ایک ایسی نصیحت فرمائیں جو مَیں ہمیشہ یاد رکھوں اور جس سے دونوں جہانوں میں کامیابی کی امید پیدا ہو جائے، پیارے حضور بہت مسکرائے پھر فرمایا!

’’کچھ بھی کرنے سے پہلے یاد رہے کہ خدا مجھے دیکھ رہا ہے۔‘‘

میں نے نہایت ادب و احترام سے حضور انور کا شکریہ کہتے ہوئے دوسرا سوال پوچھا کہ حضور! عام طور پر ہر انسان کو لاشعوری طور پر اپنی موت کا خوف رہتا ہے، کسی کو کم کسی کو زیادہ، کیا کیا جائے کہ یہ خوف کم ہو جائے یا یہ خوف خوشی میں بدل جائے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا!

’’وہی پہلے والا اصول کہ کچھ بھی کرنے سے پہلے یاد رہے کہ خدا تعالیٰ دیکھ رہا ہے، اگر ایسی زندگی گزاری جائے تو مرنے سے ڈر نہیں لگتا۔‘‘

قارئین کرام! خاکسار نے سوچا کہ اتنی خوبصورت نصیحت آپ کے فائدہ کے لئے بھی تحریر کر دی جائے۔

پچھلا پڑھیں

پردہ تعلیم میں رکاوٹ نہیں ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 مئی 2022