• 16 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 24 جون 2020ء

نائجیرین حکام کی عوام سے ماسک پہننے کی اپیل/چین میں حالات Under Control/معروف امریکی ڈاکٹر  کے خدشات/ایران میں کورونا سے اموات 10 ہزار سے بڑھ گئیں/افریقہ کے تمام ممالک کے پاس Testing Kits /آکسیجن کی انتہائی ڈیمانڈ/برطانوی ائرپورٹ اسٹاف میں کمی کا اندیشہ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :92لاکھ89ہزار                       اموات: 4لاکھ78ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4507006
یورپ 2562642
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 950730
جنوب مشرقی ایشیا 641148
افریقہ 239548
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 208371

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2295272 120171 26519 410
2 برازیل 1106470 51271 21432 654
3 روس 599705 8359 7425 153
4 ہندوستان 456183 14476 15968 465
5 برطانیہ 305293 42647 958 15
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 24ہزار

اموات: 8 ہزار 6 سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ 54ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 106108 2102 4518 111
2 مصر 58141 2365 1332 87
3 نائجیریا 21371 533 452 8

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 9ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 46لاکھ 57ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 6لاکھ 48ہزار لوگRecover ہوئے، اس کے بعد برازیل میں 6لاکھ 28ہزار  جبکہ روس میں 3لاکھ 68ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ33ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 3ہزار8سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • نائجیریا میںکورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ دنوں Nigeria Centre for Disease Control نے عوام سے  ماسک پہننے کی التماس کی ہےاور سمجھایا ہےکہ   ماسک  ہمیشہ مناسب طریق پر استعمال کئے جائیں،اس طرح کہ ناک اور منہ بغیر کسی وقفہ کے مکمل طور پر ڈھنکے ہوئے ہوں۔ (افریقن نیوز)
  • چینی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بیجنگ میں سامنے آنے والے  کیسز کے بعد اب سب کچھ Under Control  ہے۔ البتہ فی الحال صرف Community Spread کا خدشہ ہے  جس کیلئے سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ (الجزیرہ)
  • معروف امریکی ڈاکٹر Anthony Fauci نے ایک مرتبہ پھر حکام کو کورونا کی نئی لہر کی بابت خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق  ابھی مزید تشویشناک صورتحال کا سامنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں نئے کیسز کی تعداد میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ جن میں Arizona, Texasاور Nevada میں کیسز کی تعداد نسبتَا زیادہ ہے۔ (الجزیرہ)
  • ایران میں کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ جاری ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 133 اموات واقع ہوئی ہیں۔ جس کے بعد کل تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقہ  کے تمام متأثرہ ممالک کے پاس اب Testing Kits دستیاب ہیں۔ (الجزیرہ)
  • کورونا وبا کے وسیع پھیلاو اور متأثرین میں انتہائی اضافہ کے بعد اب جبکہ آکسیجن کی اہمیت کا اندازہ ہر ایک ملک کو بخوبی ہوچکا ہے۔ ایک سروے کے مطابق مصنوعی آکسیجن کی طلب میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ البتہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ایک واضح تفریق نظر آتی ہے۔ جہاں یورپ اور دیگر ممالک میں یہ  پانی کی طرح ایک بنیادی ضرورت تصور کی جارہی ہے وہیں بنگلہ دیش اور پیرو جیسے ممالک میں   اس کی انتہائی کمی ہے۔ (الجزیرہ)
  • برطانوی ائرپورٹ کے حکام نے موجودہ ماندہ حالات کی وجہ سے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ  ہوسکتا ہے ہمیں 20 ہزار کے قریب  ملازمین عنقریب برطرف کرنے پڑیں۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

مسجد بیت الرحمٰن گلاسگو اور فرائیڈے دی ٹینتھ کی خوشخبری کا خوبصورت تعلق

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جون 2020