• 18 مئی, 2024

ایک ضروری وضاحت

محترم شیخ مجاہد احمد شاستری صاحب قادیان نے توجہ دلائی ہے کہ مورخہ 17؍جون 2021ء بروز جمعرات کے روزنامہ الفضل لندن،آن لائن ایڈیشن میں حضرت سید رسول بخش صاحب کا ذکر خیر شائع ہوا ہے ۔ گوکہ اس مضمون میں یہ واضح ذکر موجود ہے کہ آپ نے حضرت اقدسؑ کی زندگی میں بیعت کر لی تھی لیکن قادیان حاضر نہ ہوسکےاور حضرت اقدسؑ کی زیارت نہ کرسکے، پس اس لحاظ سے صحابی ہونے کا شرف نہ پاسکے، لیکن چونکہ یہ ذکر خیر تعارف صحابہ کے تحت شائع ہوا ہے لہذا یہ مغالطہ لگنے کا امکان ہے کہ آپ کو بھی صحابی سمجھا جائے ۔ اڈیشہ کے کل بارہ اصحاب تھے جنھوں نے حضرت اقدس علیہ السلام کی زیارت کا شرف پایا اور حضرت سید رسول بخش صاحب کا نام اُن میں شامل نہیں ہاں آپ اڈیشہ کے السابقون الاوّلون میں سے ہیں۔

مزید یہ کہ سید رسول بخش صاحب کے ایک دوسرے بھائی سید غلام بخش صاحب نے بھی اس دور میں بیعت کی تھی۔ سید رسول بخش صاحب کے ایک بیٹے مکرم سید کریم بخش صاحب تھے جن کے بیٹے مکرم ڈاکٹر سید سعید صاحب قادیان میں موجود ہیں اور ہومیوپیتھی ڈپارٹمنٹ قادیان کے ہیڈ ہیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جون 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ