• 25 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال و ذکر خیر

•مکرم حکیم محمد قدرت اللہ محمود چیمہ یہ اطلاع بھجواتے ہیں۔
قارئین الفضل کو نہایت افسوس سے یہ اطلاع دی جا تی ہے کہ ہمارے محلے کے سیکرٹری ضیافت محترم چوہدری علیم الدین پروپرائیٹر رشید ٹینٹ سروس و الرفیع بینکئویٹ ہال کی والدہ محترمہ صغریٰ بی بی زوجہ چوہدری رفیع الدین مرحوم مورخہ 25 مئی 2022ء بروز بدھ بعد دوپہر بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ کچھ عرصہ سے جگر کے کینسر کے باعث بیمار تھیں اور فضل عمر ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

مرحومہ منکسر المزاج، خوش اخلاق، غریب پرور نیز مالی قربانیوں میں حصہ لینے والی خاتون تھیں۔

مرحومہ کی اولاد میں آ ٹھ بیٹے مکرم حاجی کریم الدین جاوید، مکرم نعیم الدین پرویز جرمنی، مکرم رشیدالدین، مکرم فاتح الدین بابر ہالینڈ، مکرم ناصر الدین کینیڈا، مکرم تقی الدین جرمنی، مکرم چوہدری علیم الدین، مکرم سلیم الدین اور ایک بیٹی محترمہ رفیعہ نسیم اہلیہ مکرم مبارک حمید صاحب جرمنی یادگار چھوڑے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت اور پیار کا سلوک فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کواپنی مرحومہ والدہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا ارحم الرٰحمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ