• 24 جون, 2025

آج کی دعا

اِشْفِنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَ ارْحَمْنِیْ

(تذکرہ۔ صفحہ 523)

ترجمہ: اے اللہ مجھے اپنی طرف سے شفا بخش اور رحم کر۔

یَاحَفِیْظُ ۔ یَاعَزیْزُ۔ یَارَفِیْقُ

(تذکرہ۔صفحہ404)

ترجمہ: اے حفاظت کرنے والے۔ اے کامل غلبہ والے۔ اے ساتھی۔

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی شفایابی کے لئے دعائیں ہیں۔ مندرجہ بالا دعاؤں میں سے دوسری الہامی دعا کے بارہ میں حضرت مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں:
’’پھر چونکہ بیماری وبائی کا بھی خیال تھا اس کا علاج خدا تعالیٰ نے یہ بتلایا کہ اس کے ناموں کا ورد کیا جائے ۔ یَا حَفِیْظُ۔یَا عَزِیْزُ۔یَا رَفِیْقُ۔رفیق خدا تعالیٰ کا نیا نام ہے جو کہ اس سے پیشتر اسمائے باری تعالیٰ میں کبھی نہیں آیا‘‘۔

(تذکرہ۔صفحہ404) (البدر جلد2 نمبر35)

آج کل وباؤں کے اس موسم میں ان دعاؤں کو کثرت سے پڑھنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 24 جولائی 2020ء