• 27 اپریل, 2024

سینیگال ریجن زنگاشور Ziguinchor میں مسجد کا افتتاح

محض اللہ تعالیٰ کےفضل سے جماعت احمدیہ سینیگال کو 25 جون 2021ء بروز جمعۃ المبارک کو Ziguinchor زنگانشور ریجن کی جماعت بمباٹما Bambatouma میں ایک نئی مسجد کے افتتاح کی توفیق ملی۔ مسجد کا سنگِ بنیاد مکرم ناصر احمد سدھو صاحب امیرجماعت و مشنری انچارج سینیگال نے 2 جون 2018ء کو رکھا۔ مسجد کا کل مسقّف حصہ80 مربع میٹر ہے۔ جس میں 200 نمازیوں کی گنجائش ہے۔تعمیراتی کا م کی نگرانی کی سعادت مکرم کاشف جاوید صاحب ریجنل مبلغ زنگانشور کو حاصل ہوئی۔جبکہ مقامی جماعت نے بھی وقارِعمل کے ذریعہ تعمیراتی کام میں حصہ لیا جس میں مقامی مستورات نے پانی کی فراہمی کی اورمقامی مجلس خدام الاحمدیہ نے مزدوری میں مدد کی۔

مؤرخہ 25 جون 2021ء کو مکرم ناصر احمد سدھو صاحب امیرجماعت ومشنری انچارج سینیگال نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔خطبہ جمعہ میں مکرم امیر صاحب نے تعارف جماعت احمدیہ ،مساجد کی تعمیر کےمقصد اور نماز باجماعت کی اہمیت اور برکات مفصل بیان کی جس کا لوکل زبان (جولا)میں ترجمہ کیا گیا۔نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی جس میں احمدیت (یعنی حقیقی اسلام) کا مفصل تعارف، اسلام میں مسیحِ موعود و امام مہدیؑ کی آمد کی اہمیت اور حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کا تعارف اور آپ علیہ السلام کی خدمت اسلام کا مفصل بیان ہوا۔

اس تقریب میں 23 گاؤں کے 350 کے قریب احمدی اور غیر احمدی احباب نے شرکت کی ، جس میں 15 غیر احمدی گاؤں کے امام اور چیف بھی شامل تھے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو اپنی حقیقی عبادت گاہ بنائے اور اس کے نمازیوں کو حقیقی ایمان کی دولت سے نوازتا چلا جائے۔آمین

(رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن۔سینیگال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جولائی 2021