• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

میں اس بیماردار کی طرح جو اپنے عزیز بیمار کے غم میں مبتلا ہوتا ہے، اس ناشناس قوم کے لئے سخت اندوہ گیں ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اے قادرو ذوالجلال خدا! ہمارے ہادی اور رہنما! ان لوگوں کی آنکھیں کھول اور آپ ان کو بصیرت بخش اور آپ ان کے دلوں کو سچائی اور راستی کا الہام بخش۔

(مکتوباتِ احمد جلداوّل صفحہ357)

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑعلیہ السلام کی لوگوں کی اصلاح کے لئے دردمندانہ دعا ہے۔آپ مخالفین کے حق میں بھی بہت دعائیں کرتے تھے۔

1893ء میں آپ نے الہام دیکھا:

وَقَدْ اَنْبَاَنِیْ رَبِّیْٓ اَنَّنِیْ کَسَفِیْنَۃِ نُوْحٍ لِّلْخَلْقِ فَمَنْ اَتَانِیْ وَدَخَلَ فِیْ الْبَیْعَۃِ فَقَدْنَجَا مِنَ الضَّیْعَۃِ۔

(آئینہ کمالاتِ اسلام، صفحہ486 روحانی خزائن جلد5 بحوالہ تذکرہ صفحہ178)

ترجمہ:اور میرے رب نے مجھے خبر دی ہے کہ میں لوگوں کے کے لئے نوح کی کشتی کی طرح ہوں۔پس جو شخص میرے پاس آکر بیعت میں داخل ہوگا وہ ضائع ہونے سے بچ جاوے گا۔

حضرت اقدس مسیحِ موعود ؑعلیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں اصلاح خلق کے لئے مبعوث فرمایا ہے، جیسے سابقہ انبیاء کو فرمایا تھا۔ حضرت نوح ؑ کے زمانہ میں اللہ نے انکی امت کو ظاہرا ایک کشتی میں سوار کر کے عذاب سے بچایا تھا۔ اور اس زمانہ میں حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی تعلیم ہی وہ روحانی کشتی ہے جس پر کامل عمل کرنے سے انسان خدا تعا لیٰ کی رضا کی راہوں پر چلتا ہے اور گناہوں سے بچ جاتا ہے جیسا کہ حضرت مسیحِ موعودؑ نے اپنی کتاب کشتی نوح میں فرمایا ہے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

سُرینام میں عید الاضحی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اگست 2021