• 5 مئی, 2024

ہمیں ربوہ کا پھر جلسہ دکھا دے

خدایا! دین کا غلبہ دکھا دے
میرے آقا کو عزت بےبہا دے

امامِ وقت کو ربوہ میں لے آ
تو ربوہ کو بہاریں بے بہا دے

فضا ربوہ کی پھر مسرور کر دے
خلافت سے تُو ربوہ کو سجا دے

اذانیں گونجیں ربوہ کی فضا میں
اذانیں پھر تُو ربوہ کی سنا دے

پڑھیں صلِّ علیٰ گلیوں میں پھر سے
ہمیں توفیق پھر سے اے خدا! دے

دسمبر میں لگا دے پھر بہاریں
ہمیں ربوہ کا پھر جلسہ دکھا دے

ترے آگے بھلا مشکل ہی کیا ہے
تو مومن کو نشاں سارے دکھا دے

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ اختتامی خطاب برموقع جلسۂ سالانہ جرمنی مؤرخہ 21؍اگست 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ