مداومت
ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کی جانے والی اصطلاحیں جیسے شوق، دلچسپی، مشغلہ اور رغبت یا انگریزی میں Passion کہلانے والی اصطلاح اکثر بے فائدہ بلکہ نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ سب عارضی ہوتی ہیں۔ وہ اچھا کام جو دوسروں سے نمایاں طور پر بہتر انداز میں مداومت کے ساتھ کیا ہی جا وے دنیا اور الله کی نظر میں مقبول ہوتا ہے۔ عبادت بھی وہی ہوتی ہے جس میں مداومت اختیار کی جاتی ہے ورنہ کبھی کبھار کی عبادات اور دعائیں چاہے کتنی بھی شدت اور اہتمام سے ہوں اپنے اندر اثر نہیں رکھ پاتیں۔
(کاشف احمد)