بڑوں کا ادب
مجلس میں بزرگ افراد کے تشریف لانے پر ان کے لیے آرام دہ جگہ پیش کرنا مجلس کے آداب کے ساتھ بڑوں کے ادب کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ بعض دفعہ اجلاس میں جگہ زیادہ نہیں ہوتی ایسی صورت میں کم عمر افراد کا احتراماً کھڑے ہو کر اپنی جگہ پیش کرنا ایک مستحسن امر ہے۔ کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جوان افراد آرام سے کرسیوں پر بیٹھے ہیں اور بزرگ جنہیں گھٹنوں کے یا اور کئی مسائل درپیش ہیں تکلیف دہ صورت میں نیچے بیٹھے ہیں۔ اس لیے بڑوں کے لیے فوراً اپنی جگہ خالی کر کے پیش کرنا نیکی میں شامل ہے۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)