• 18 مئی, 2024

ہر چیز کی ایک حقیقت ہوتی ہے

ایک بار آنحضرتﷺ نے حضرت حارثؓ سے پوچھا کہ کیا حال ہے؟ بولے یارسول اللہ! خدا پر صدق دل سے ایمان رکھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا جو تم کہہ رہے ہو وہ واقعی سچ ہے؟ کیونکہ ہر چیز کی ایک حقیقت ہوتی ہے تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ بولے دنیا سے میرا دل بھر گیا ہے اس لئے رات کو جاگتا ہوں، دن کو بھوکا پیاسا رہتا ہوں گویا مجھ کو خدا کا عرش علانیہ نظر آتاہے اور اہل جنت کو باہم ملتے جلتے دیکھ رہا ہوں اور گویا اہلِ دوزخ مجھے چیختے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تم نے حقیقت کو پا لیا اب اس پرقائم رہو۔

(المعجم الکبیر الطبرانی زیر عنوان الحارث بن مالک الانصاری حدیث نمبر:3367)

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 ستمبر 2022