• 18 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

حضرت داؤد علیہ السلام کی ایک دُعا

حضرت ابو درداءؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت داؤد علیہ السلام جو سب لوگوں سے زیادہ عبادت گزار تھے۔ (حصولِ محبتِ الٰہی کی) یہ دُعا کیا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَالعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِی حُبَّکَ، اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَفْسِیْ وَمَالِیْ وَاَھْلِیْ وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِد

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ:- اے اللہ! مَیں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں۔ اور اُس کی محبت بھی جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔اور میَں تجھ سے ایسے عمل کی توفیق مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔ اے اللہ! اپنی محبت میرے دل میں اتنی ڈال دے جو میری اپنی ذات، میرے مال، میرے اہل اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ ہو۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ53-54)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 ستمبر 2022