• 18 اپریل, 2024

روزنامہ الفضل کے پہلے صفحہ سے اقتباس

روزنامہ الفضل کے پہلے صفحہ سے اقتباس
 بچوں کو پڑھنے کے لئے دىا کرىں (حضرت خلىفۃ المسىح الخامس)

نىشنل مجلس عاملہ فِن لىنڈ کى حضور انور اىدہ اللہ سے ورچوئل ملاقات بمؤرخہ 12 نومبر 2021ء کے دوران اىک ممبر نے حضور سےسوال کىا کہ
حضور! لوگوں مىں حضرت مسىح موعود ؑکى کتب پڑھنے کا شوق کىسے پىدا کىا جائے؟

حضور انور نے فرماىا: مختلف موضوعات پر چھوٹے چھوٹے اقتباس نکال کر ان کو ٹائپ کر کے پرنٹ نکال کے لوگوں مىں دىں۔ وہ لوگ  جن کو پڑھنے کا شوق ہى نہىں ان کے لىے اىک کتاب کو لگاتار پڑھنا مشکل ہے۔ اگر انہىں اقتباسات دىں گے تو کچھ نہ کچھ اس subject پر توجہ پىدا ہو جائے گى۔ انگلش ىا اردو مىں ٹائپ کر کے گھروں مىں دىا کرىں۔ اس سے  پھر اگر کتابىں نہىں تو کم از کم اقتباسات ہى پڑھنا شروع کر دىں گے۔ الفضل مىں جو اقتباسات آتے ہىں۔ روزنامہ الفضل اور انٹرنىشنل الفضل کے شروع مىں ہى پہلے صفحہ پر جو حضرت اقدس مسىح موعودؑ کے اقتباسات آتے وہى نکال کے ان کو دے دىا کرىں۔ اس سے کم از کم کچھ نہ کچھ تو ان لوگوں کو پتا لگ جائے گا۔ باقى آج کل پڑھنے کا رجحان ہى نہىں ہے۔ آج کل تو رجحان ىہ ہے کہ سوشل مىڈىا پر ہى 30 سىکنڈ کے اندر اندر جو بات کان مىں پڑ جائے وہ دىکھ لو ىاسن لو۔

(This week with Huzur, 12,Nov 2021)

پچھلا پڑھیں

تبلیغی پروگرام اُترخت (ہالینڈ)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 نومبر 2021