• 26 اپریل, 2024

احکام خداوندی (قسط نمبر18)

احکام خداوندی
قسط نمبر18

حضرت مسىح موعودؑ  فرماتے  ہىں:
’’جو شخص قرآن  کے سات سو حکم مىں سے اىک چھوٹے سے حکم کو بھى ٹالتا ہےوہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے بند کرتا ہے۔‘‘

(کشتى نوح)

اخلاقىات

تىسرا حصہ

صبر کرنا

فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِىۡلًا

(المعارج: 6)

پس صبر جمىل اختىار کر۔

وَ اصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعۡىُنِنَا وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ حِىۡنَ تَقُوۡمُ

(الطور: 49)

اور اپنے ربّ کے حکم کى خاطر صبر کر۔ پس ىقىناً تُو ہمارى آنکھوں کے سامنے (رہتا) ہے۔ اور اپنے ربّ کى حمد کے ساتھ تسبىح کر جب تُو اُٹھتا ہے۔

مصىبت پے صبر کرنا کہ اللہ ساتھ ہوتا ہے

وَ اَطِىۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَا تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا وَ تَذۡہَبَ رِىۡحُکُمۡ وَ اصۡبِرُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِىۡنَ

(الانفال: 47)

اور اللہ کى اطاعت کرو اور اس کے رسول کى اور آپس مىں مت جھگڑو ورنہ تم بزدل بن جاؤگے اور تمہارا رعب جاتا رہے گا۔ اور صبر سے کام لو ىقىناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

ىٰبُنَىَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ وَ اۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ انۡہَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ اصۡبِرۡ عَلٰى مَاۤ اَصَابَکَ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ

(لقمان: 18)

اےمىرے پىارے بىٹے! نماز کو قائم کر اور اچھى باتوں کا حکم دے اور ناپسندىدہ باتوں سے منع کر اور اُس (مصىبت) پر صبر کر جو تجھے پہنچے۔ ىقىناً ىہ بہت اہم باتوں مىں سے ہے۔

اللہ کا وعدہ پو را ہونے کے انتظار مىں صبر کرنا

فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ لَا ىَسۡتَخِفَّنَّکَ الَّذِىۡنَ لَا ىُوۡقِنُوۡنَ

(الروم: 61)

پس صبر کر۔ اللہ کا وعدہ ىقىناً سچا ہے اور وہ لوگ جو ىقىن نہىں رکھتے وہ ہرگز تجھے بے وزن نہ سمجھىں۔

الہى فىصلے کے انتظار مىں صبر کرنا

فَاصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ وَ لَا تَکُنۡ کَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ ۘ اِذۡ نَادٰى وَ ہُوَ مَکۡظُوۡمٌ

(القلم: 49)

سو اپنے ربّ کے فىصلے کے انتظار مىں صبر کر اور مچھلى والے کى طرح نہ ہو جب اس نے (اپنے ربّ کو) پکارا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔

صبر کى تلقىن کرنا

ىٰۤاَىُّہَا الَّذِىۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَ صَابِرُوۡا وَ رَابِطُوۡا ۟ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ

(آل عمران: 201)

اے وہ لوگو جو اىمان لائے ہو! صبر کرو اور صبر کى تلقىن کرو اور سرحدوں کى حفاظت پر مستعد رہو۔ اور اللہ سے ڈرو تا کہ تم کامىاب ہو جاؤ۔

عہد کو پورا کرنا

وَ لَا تَقۡرَبُوۡا مَالَ الۡىَتِىۡمِ اِلَّا بِالَّتِىۡ ہِىَ اَحۡسَنُ حَتّٰى ىَبۡلُغَ اَشُدَّہ۪ٗ وَ اَوۡفُوۡا بِالۡعَہۡدِ ۚ اِنَّ الۡعَہۡدَ کَانَ مَسۡـُٔوۡلًا

(بنى اسرائىل: 35)

اور ىتىم کے مال کے قرىب نہ جاؤ مگر اىسے طرىق پر کہ وہ بہترىن ہو ىہاں تک کہ وہ اپنى بلوغت کى عمر کو پہنچ جائے۔ اور عہد کو پورا کرو ىقىناً عہد کے بارہ مىں پوچھا جائے گا۔

مشرکىن (جو تىرے خلاف کسى کى مدد نہىں کرتے) کے عہد کو پورا کرنا

اِلَّا الَّذِىۡنَ عٰہَدۡتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِکِىۡنَ ثُمَّ لَمۡ ىَنۡقُصُوۡکُمۡ شَىۡئًا وَّ لَمۡ ىُظَاہِرُوۡا عَلَىۡکُمۡ اَحَدًا فَاَتِمُّوۡۤا اِلَىۡہِمۡ عَہۡدَہُمۡ اِلٰى مُدَّتِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ ىُحِبُّ الۡمُتَّقِىۡنَ

(التوبہ: 4)

سوائے مشرکىن مىں سے اىسے لوگوں کے جن کے ساتھ تم نے معاہدہ کىا پھر انہوں نے تم سے کوئى عہد شکنى نہىں کى اور تمہارے خلاف کسى اور کى مدد بھى نہىں کى۔ پس تم اُن کے ساتھ معاہدہ کو طے کردہ مدت تک پورا کرو۔ ىقىناً اللہ متقىوں سے محبت کرتا ہے۔

کَىۡفَ ىَکُوۡنُ لِلۡمُشۡرِکِىۡنَ عَہۡدٌ عِنۡدَ اللّٰہِ وَ عِنۡدَ رَسُوۡلِہٖۤ اِلَّا الَّذِىۡنَ عٰہَدۡتُّمۡ عِنۡدَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ ۚ فَمَا اسۡتَقَامُوۡا لَکُمۡ فَاسۡتَقِىۡمُوۡا لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ ىُحِبُّ الۡمُتَّقِىۡنَ

(التوبہ: 7)

مشرکىن کا عہد، سوائے ان کے جن سے تم نے مسجدِحرام مىں عہد لىا، اللہ اور اس کے رسول کے نزدىک کىسے درست شمار ہو سکتا ہے۔ پس جب تک وہ تمہارے مفاد مىں (عہد پر) قائم رہىں تم بھى ان کے مفاد مىں قائم رہو۔ ىقىناً اللہ متقىوں سے محبت کرتا ہے۔

اللہ سے کئے گئے عہد کو پورا کرنا

وَ اَوۡفُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ اِذَا عٰہَدۡتُّمۡ وَ لَا تَنۡقُضُوا الۡاَىۡمَانَ بَعۡدَ تَوۡکِىۡدِہَا وَ قَدۡ جَعَلۡتُمُ اللّٰہَ عَلَىۡکُمۡ کَفِىۡلًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ ىَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ

(النحل: 94)

اور تم اللہ کے عہد کو پورا کرو جب تم عہد کرو اور قسموں کو ان کى پختگى کے بعد نہ توڑو جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر کفىل بنا چکے ہو۔ اللہ ىقىناً جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

وَ لَا تَقۡرَبُوۡا مَالَ الۡىَتِىۡمِ اِلَّا بِالَّتِىۡ ہِىَ اَحۡسَنُ حَتّٰى ىَبۡلُغَ اَشُدَّہٗۚ وَ اَوۡفُوا الۡکَىۡلَ وَ الۡمِىۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ ۚ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا ۚ وَ اِذَا قُلۡتُمۡ فَاعۡدِلُوۡا وَ لَوۡ کَانَ ذَا قُرۡبٰى ۚ وَ بِعَہۡدِ اللّٰہِ اَوۡفُوۡا ؕ ذٰلِکُمۡ وَصّٰکُمۡ بِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ

(الانعام: 153)

اور سوائے اىسے طرىق کے جو بہت اچھا ہو ىتىم کے مال کے قرىب نہ جاؤ ىہاں تک کہ وہ اپنى بلوغت کى عمر کو پہنچ جائے اور ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پورے کىا کرو۔ ہم کسى جان پر اس کى وسعت سے بڑھ کر ذمہ دارى نہىں ڈالتے۔ اور جب بھى تُم کوئى بات کرو تو عدل سے کام لو خواہ کوئى قرىبى ہى (کىوں نہ) ہو۔ اور اللہ کے (ساتھ کئے گئے) عہد کو پورا کرو۔ ىہ وہ امر ہے جس کى وہ تمہىں سخت تاکىد کرتا ہے تاکہ تم نصىحت پکڑو۔

وَ اَوۡفُوۡا بِعَہۡدِىۡۤ

(البقرہ:41)

اور مىرے عہد کو پورا کرو

(700 احکام خداوندى از حنىف محمود)

(قدسیہ نور والا۔ ناروے)

پچھلا پڑھیں

تبلیغی پروگرام اُترخت (ہالینڈ)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 نومبر 2021